پانامہ لیکس کیس کو حکومت جتنا بھی لٹکا لے15 مارچ تک فیصلہ آ جائے گا:شیخ رشید احمد

پانامہ لیکس کیس کو حکومت جتنا بھی لٹکا لے15 مارچ تک فیصلہ آ جائے گا:شیخ رشید ...
پانامہ لیکس کیس کو حکومت جتنا بھی لٹکا لے15 مارچ تک فیصلہ آ جائے گا:شیخ رشید احمد

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کو حکومت جتنا بھی لٹکا لے15 مارچ تک فیصلہ آ جائے گا۔

انہوں نے 92نیوز کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وکیل شاہد حامد اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں،اگر راجہ سلیمان مقدمے کی پیروی چھوڑتے ہیں تو کچھ دیر ضرور ہوسکتی ہے،حکومت کے یہ تاخیری حربے کامیاب نہیں ہونگے۔ہم بھی چاہتے ہیں یہ کیس جتنا لمبا چلے گا وزیر اعظم کے خاندان کرپشن اتنی ہی کھل کر سامنے آئے گی،حکومت کی عوام میں تذلیل ہوگی آئندہ عام انتخابات میں اس اپوزیشن کو ہوگا۔

کراچی میں نجی نیوز چینل سماءکی گاڑی پر حملے میں اسسٹنٹ کیمرا مین شہید

انہوں نے بھارت میں چلنے والے راجیو گاندھی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طر ح بفر گنوںکے کیس میں اپوزیشن نے ان کو ذلیل کیا تھا ایسا ہی پھرنواز شریف کے ساتھ بھی ہوگا۔

مزید :

قومی -