پی ایس ایل،شرجیل اور خالد لطیف کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کن کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ؟ممکنہ نام سامنے آ گئے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالف لطیف سپاٹ فکسنگ الزامات کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں تاہم اب ان کی جگہ جن کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی ان ممکنہ پلیئر زکے نام ڈین جونز نے جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور بنگلہ دیش کے باولر مستفیضر الرحمان متبادل ہوسکتے ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو سپاٹ فکسنگ الزامات کے باعث پی ایس ایل سے باہر کر دیا گیاہے جبکہ شہریار خان کا کہناہے کہ تمام معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گااور الزامات ثابت ہونے پر تاحیات پابندی لگائی جائے گی ۔