عوامی رابطہ مہم ، تحریک انصاف کا ملک بھر میں جلسے کرنے کافیصلہ،پہلا جلسہ اٹک میں 19فروری کو ہوگا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسے کرنے کافیصلہ کیا ہے،پہلا جلسہ اٹک میں 19فروری کو ہوگا۔
تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مہم کا پہلا جلسہ19فروری کو اٹک میں ہوگا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے،24فروری کو دوسرا جلسہ سرگودھا میں کیا جائے گا۔