عالمی مارکیٹ میں ن پاکستانی گندم کی مانگ بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں ن پاکستانی گندم کی مانگ بڑھ گئی

  



اسلام آباد(یوا ین پی) ہمبرگ،جرمنی کی انٹرنیشنل ویٹ ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستان کی 2 لاکھ ٹن گندم غیر ملکی خریداروں نے خرید لی،یورپین ٹریڈرز کے مطابق ملکی برآمدی رعایت کے پروگرام کے نفاذ کے بعد پاکستانی گندم کی برآمد بڑھ گئی ہے ،ہمبرگ کی عالمی منڈی میں سندھ سے 5 لاکھ ٹن اعلی کوالٹی کی گندم کو برآمدکیلئے کلیئر کیا گیا جس میں 11،12 اور ساڑھے 12 فیصد پروٹین کی حامل 2 لاکھ ٹن پاکستانی گندم کو ختم ہونے والے ہفتے میں خرید لیا گیا ہے ، اس طرح تقریباً تمام 5 لاکھ ٹن گندم بک چکی ہے ،رواں سال جنوری میں ایکسپورٹ سبسڈی اسکیم کے شروع ہونے کے بعد یورپین ٹریڈرز کے مطابق پاکستان کئی برس بعد گندم کی بمپر سیل اور ذخیرہ بڑھنے کے باعث ہمبرگ کی مارکیٹ میں نظر آیا ہے ،ٹریڈرز کے مطابق پنجاب سے مزید ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں ہیمبرگ پہنچے گی جس کی پیشگی خریداری کے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں ،اس بات کی توقع ہے کہ 4لاکھ ٹن گندم کے مزید برآمدی آرڈرز مل جائیں گے ،پاکستانی برآمدی گندم کے کنٹینرز کارگو ریٹ 201 اور 205 ڈالر فی ٹن ایف او بی پاکستان برائے شپمنٹ ملائیشیا ،ویتنام اور دوسرے ممالک کیلئے ہیں جبکہ بلک کارگو کا ریٹ 205 ڈالر فی ٹن ایف او بی ہے ،ہیمبرگ کی مارکیٹ میں گندم درآمدکرنے والے ممالک میں کینیا،بنگلہ دیش،سری لنکا،انڈونیشیا اور مشرق وسطی زیادہ سرگرم ہیں۔

مزید : کامرس