جرمنی :پاکستان کے پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز

جرمنی :پاکستان کے پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز

  



کراچی (یو این پی)جرمنی کے دارالحکومت میں سالانہ فروٹ لاجسٹکا 2018 کی نمائش میں پاکستان کے پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہاکہ گزشتہ سال نمائش سے پاکستانی تاجروں نے 20 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ رواں سال امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹرز20 لاکھ ڈالر سے زائد کے آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سالانہ نمائش میں شریک پاکستانی تاجر پر امید ہیں کہ پھلوں کے علاوہ پاکستانی سبزیوں کے بھی آرڈر حاصل کرلیں گے۔

مزید : کامرس