گرا ں فروشی کی روک تھام کیلئے مضبوط میکنزم بنایا جارہا ہے ‘ چیئرمین پی سی سی
لاہور( این این آئی)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ایسے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا ، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات کی جانب گامزن ہیں جس کے تحت مضبوط میکنزم بنایا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہگرا ں فروشی کی روک تھام کیلئے مضبوط میکنزم بنایا جارہا ہے ‘ چیئرمین پی سی سی وں نے اپنی رہائشگاہ پر شمالی لاہور سے تعلق رکھنے والے صارفین کی نمائندہ تنظیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائیوں کیلئے تحریری تجاویز بھی پیش کیں جنہیں زیر غور لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایات پر ہم اپنے کام کو مشن کے طور پر کر رہے ہیں ۔ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی مارکیٹ میں اچانک دورہ کیا جائے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صارفین کے نمائندہ وفد پر زور دیا کہ عوام میں اپنے حقوق کا شعور اجاگر کیا جائے اور انہیں کہا جائے کہ وہ کسی بھی دکاندار سے سرکاری ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضہ کرسکتے ہیں ۔ زائد قیمت مانگنے والوں کو ہرگز ادائیگی نہ کی جائے بلکہ ان کے خلاف شکایت بھی درج کرائی جائے ۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ہیلپ لائن کا اجراء کیا جارہا ہے جس پر شہری کسی بھی وقت اپنی شکایت درج کر اسکیں گے جبکہ ایسا نظام بھی وضع کر رہے ہیں جس کے تحت کسی بھی صارف کی شکایت متعلقہ پرائس کنٹرول کمیٹی یا پرائس مجسٹریٹ تک فوری پہنچ جائے گی۔