ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے ‘ اشرف بھٹی

ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے ‘ اشرف بھٹی

  



لاہور( این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں اور تاجر تنظیموں کے درمیان رابطے کے لئے فوکل پرسن کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والے تاجروں کے مسائل کئے جائیں، عدالت کی پابندی کے باوجود مال روڈ پر دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کا نکلنا قابل تشویش ہے جس کا نوٹس لیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیچیدہ ٹیکسیشن نظام اور دیگر مسائل کے حل کیلئے تاجر وں کو اپنا کاروبار بند کر کے مختلف دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکسز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں اور تاجر تنظیموں کے درمیان روابطے کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے تاکہ مسائل طوالت اختیار نہ کریں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی مراعات نہیں مانگ رہے بلکہ صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری شنوائی نہیں ہوتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مال روڈ پر آئے روز احتجاج اووردھرنوں کی وباء سے کاروبار ہو کر رہ گیا ہے لیکن کوئی ہمارے دکھ کو سمجھنے کیلئے تیار نہیں ، اب تو یہ حالات ہیں کہ تاجر اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔

مزید : کامرس