یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کا بحران شدت اختیار کر گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کا بحران شدت اختیار کر گیا

اسلام آباد (یوا ین پی ) یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ چار ماہ سے وفاقی حکومت کی جانب سے 26ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کئے جانے پر متعدد اشیا خورونوش یوٹیلیٹی سٹورز پر نایاب ہوگئیں۔ سبسڈائز چینی، دال چنا، سفید اور کالے چنے ، بیسن اور گھی ختم ہونے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یو ا ین پی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان 26ارب روپے کی نادہندہ ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کو مختلف کمپنیوں نے سامان کی فراہمی ادائیگیوں تک معطل کردی ہے۔ چار ماہ سے اشیا ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ویران ہونے لگے ہیں۔

مزید : کامرس