رواں سال :بھارت کی سونے کی درآمد میں خریداروں پر ٹیکس میں اضافہ

رواں سال :بھارت کی سونے کی درآمد میں خریداروں پر ٹیکس میں اضافہ

  



ممبئی(آن لائن) بھارتی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال 2018 ء کے دوران بھارت کی سونے کی درآمد 800 ٹن سے کم رہنے کا امکان ہے جسکی وجہ اس کی خریدار پر ٹیکسوں میں اضافہ اور نئے ٹرانسپیریسی قوانین ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ رواں سال بھارت کی سونے کی درآمد 700 سے 800 ٹن کے قریب رہنے کی توقع ہے جو 10سال کی اوسط 840 ٹن سے کم ہے۔2017 ء کے دوران 727 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا،سونے کی درآمد میں کمی کی اہم وجہ 2017 ء میں حکومت کی جانب سے عائد کیا گیا بھاری جی ایس ٹی ہے۔بھارت دنیا بھر میں سونے کے استعمال کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک ہے،تاہم وہاں ٹیکسوں میں اضافے کے باعث خریداری میں کمی سے اس دھات کے نرخ متاثر ہوں گے، جن میں وسط دسمبر سے اب تک 8 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔تاہم سونے کی درآمد میں کمی بھارت کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں ضرور معاون ثابت ہوگی۔

مزید : کامرس