چین:گزشتہ ماہ سویابین کی درآمدات میں 11فیصد اضافہ ہوا،کسٹم حکام

چین:گزشتہ ماہ سویابین کی درآمدات میں 11فیصد اضافہ ہوا،کسٹم حکام

  



بیجنگ(آن لائن) چین کی حکومت نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی سویابین کی درآمد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جسکی وجہ طلب میں اضافے کے باعث کرشرز کی اضافی خریداری ہے۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ جنوری کے دوران کل 8.48 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو جنوری 2017 ء کی درآمد 7.655 ملین ٹن کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم جنوری کی درآمد دسمبر 2017 ء کی درآمد 9.547 ملین ٹن سے کم رہی۔

مزید : کامرس