کمبوڈیا کا چین سے دوطرفہ تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے یوان کے استعمال پر غور

کمبوڈیا کا چین سے دوطرفہ تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے یوان کے استعمال پر غور

  



نوم پنھ (اے پی پی) کمبوڈیا کی حکومت نے چین سے دوطرفہ تجارت کے لیے ڈالر کے بجائے یوان کے استعمال کی چینی تجویز پر غور شروع کردیا۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے باعث اس بات پر غور کررہی ہے کہ چین کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے لیے امریکی ڈالر کے بجائے چینی یوان کا استعمال کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ پیش کش وزیر تجارت پین سوراسک کی جانب سے حالیہ دورہ چین کے دوران جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ کے نائب گورنر اویانگ ویمن نے کی تھی جس پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔خیال ہے کہ دونوں ملکوں کی دوطرفہ تجارت کے دوران چینی یوان اور کمبوڈین ریل کا استعمال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کے دوران ڈالر کے استعمال سے شرح تبادلہ کے نام پر کافی نقصان ہوتا ہے جس سے بچنے کے لیے مقامی کرنسیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

مزید : کامرس