متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لئے 2 اور قطر نے 9 ملین ڈالر فراہم کر دیئے

متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لئے 2 اور قطر نے 9 ملین ڈالر فراہم کر دیئے

  



اقوام متحدہ اے پی پی) فلسطینی علاقے غزہ میں صحت کی خراب صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے 2 ملین اور قطر نے 9 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ غزہ کے ہسپتالوں میں لگائے گئے ایمرجنسی جنریٹرز ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ منگل کو مالی امداد فراہم کرنے کی خصوصی اپیل بھی جاری کی گئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مالی مدد سے ہسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے فوری طور پر ایندھن خریدا جائے گا۔

غزہ میں 13 ہسپتال اور 14 میڈیکل سینٹرز ہیں اور انہیں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

مزید : کامرس