غیر ملکی سکیورٹی ماہرین پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پر مطمئن

غیر ملکی سکیورٹی ماہرین پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پر مطمئن

  



کراچی(آئی این پی)غیرملکی سکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ آج مختلف سکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔ خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جب کہ رگ ڈیکاسن بھی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا اور کوشش ہے کہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی