ونٹر اولمپکس:انٹر نیٹ حملے کی انکوائری
سیول (یو این پی) ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب سے 45منٹ قبل انٹر نیٹ اور وائی فائی سسٹم پر حملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی ترجمان نینسی پارک کے مطابق محکمہ دفاع اور سائبر سیکیورٹی ٹیم واقعے کی انکوائری کر رہی ہے تاہم سائبرحملے سے افتتاحی تقریب متاثر نہیں ہوئی اور بعض مسائل سے دوچار ہونے والا انٹرنل سسٹم بھی پندرہ گھنٹے بعد نارمل ہوگیا۔