عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟انتہائی حیران کن نام سامنے آ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر آج 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی نما ز جنازہ بانی جماعت اسلامی پاکستان سید ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے ،عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ 13 فروری بروز (منگل ) قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گراونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ13فروری بروز منگل قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جناز ہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ کے فرزند حید ر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے خاندانی مراسم تھے اور دونوں خاندان کئی دہائیوں کے ساتھ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں اور عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی رہی ہیں ۔واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی جماعت اسلامی کے بارے میں کافی منفی خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔