’’پاکستان نیشنل چیمپیئن آف جرمن شیفرڈ ڈاگز‘‘شو کا انعقاد

’’پاکستان نیشنل چیمپیئن آف جرمن شیفرڈ ڈاگز‘‘شو کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)بحریہ ٹاؤن لاہور میں واقع علیم ڈار کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان جرمن شیفرڈ ڈاگ شو کاانعقادکیا گیا۔اس شو کے ذریعے ’’GSDCP - پاکستان سیگر شو2018‘‘ نے لاہورکے شائقین کوایک نادر موقع فراہم کیا ہے کہ وہ مختلف کیٹگری سے تعلق رکھنے والے جرمن شیفرڈ ڈاگز کے ساتھ اس مقابلے میں شریک ہوں ۔اختتا م پذیر ہوتے ہوئے موسم سرما2017/18کے موقع پر یہ ایک نیشنل چیمپیئن شوتھا،اس دوران GSDCP کے تحت پاکستان بھر میں دیگر شوز کاانعقاد بھی کیا گیا ۔ شو میں شریک ہونے والے ڈاگز کے درمیان جج کے فرائض بین الاقوامی شہرت یافتہ جج WUSV ممبراور GSDCP کے صدر جناب عمران حسین نے اداکیے ،جو آئیکونک جرمن شیفرڈ ڈاگ(GSD) کے حوالے سے دنیا میں بھر میں اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں ۔یہ ایک دلچسپ لمحہ تھا جس میں جرمن شیفرڈڈاگز رکھنے والوں کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اپنے ڈاگز کی تربیت اور ان کی بہترین دیکھ بھال کا بھرپور مظاہرہ کریں ۔لوگوں نے شو میں Minor پپی،پپی ،جونیئر،جوان اور اوپن کیٹگری کے ساتھ شرکت کی ،جس میں ڈاگز کا انتخاب ان کی عمر کی بنیاد پر کیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی