دھونی کو10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 46رنز درکار

دھونی کو10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 46رنز درکار
دھونی کو10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 46رنز درکار

  



کیپ ٹاؤن(آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی کو ون ڈے میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 46 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی 316 میچوں میں 51.57 کی اوسط سے 9954 رنز بنا چکے ہیں جس میں 10 سنچریاں اور 67 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دھونی بھارت کی جانب سے 10ہزار رنز مکمل کرنے والے 4پلیئر بن جائیں گے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی