3قومی بلائنڈ کرکٹرز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

3قومی بلائنڈ کرکٹرز نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد(آن لائن) تینقومی بلائنڈ کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ان میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی2 سابق کپتان ذیشان عباسی اور محمد جمیل اور عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں نائب کپتان عامر اشفاق شامل ہیں۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)17فروری کی شام کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی پر قومی کھلاڑیوں اور ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔ پی بی سی سی ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اغزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں انہیں شیلڈ اور انعامات دئیے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی