جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پانچواں ون ڈے کل کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پانچواں ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورٹ الزبتھ(آئی این پی)جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں ون ڈے انٹرنیشنل (کل)منگل کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چھ میچز کی سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل ہے۔ کوہلی الیون نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹ، دوسرے میچ میں 9 وکٹ اور تیسرے میچ میں 124 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ پروٹیز نے چوتھا ون ڈے 5 وکٹ سے جیتا۔ سیریز کا چھٹا اور آخری ون ڈے میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔