عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس رواں ماہ ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھارت کے ہاتھوں مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں شکست کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد رواں ماہ کرے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے بتایاکہ کانفرنس 17 اور 18فروری کو لاہور میں ہوگی جس میں پی بی سی سی سے الحاق شدہ سٹیک ہولڈرز، تمام کلبوں کے صدور، سیکرٹریز، بورڈ آف ڈائریکٹرز، تمام ممبران، ملک میں تمام کوچزاور دیگر کرکٹ سے متعلقہ نمایاں افراد شرکت کریں گے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
کانفرنس 17 فروری کی شام کو ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔