کینن فوم چیلنج کپ کے انعقاد کیلئے ڈسپلنری کمیٹی کا اعلان

کینن فوم چیلنج کپ کے انعقاد کیلئے ڈسپلنری کمیٹی کا اعلان

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے کینن فوم چیلنج کپ کو احسن انداز سے منعقد کروانے کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ۔سابق آئی سی سی امپائر میاں محمد اسلم کو ڈسپلنری کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے اراکین میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر اور سابق پی سی بی پینل امپائر تصدق جمال شیخ کو شامل کیا گیاہے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شہبازعلی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ۔ٹورنامنٹ کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم نے ٹورنامنٹ ڈسپلنری کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔شیخ محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین مکمل طور غیر جانبدار ہیں ۔میاں اسلم جیسے بین الاقوامی امپائرنگ کا تجربہ رکھنے والے معروف کرکٹ آرگنائزرکی موجودگی میں ڈسپلنری کمیٹی میرٹ پر فیصلے کرے گی ۔ان کا مزید کا کہنا تھا کہ میاں اسلم کے ساتھ ساتھ سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہد نذیر کو ڈسپلنری کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک غیر متنازعہ کرکٹر رہے ہیں ان کی کمیٹی میں موجودگی سے یقین کیا جاسکتا ہے کہ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے پیٹرن انچیف کا کہنا تھاکہ ڈسپلنری کمیٹی کے سیکرٹری شہبازعلی کے علاوہ چیئرمین سمیت اراکین کا ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے جو کہ اس کمیٹی کے غیر جانبدار ہونے کی واضح مثال ہے ۔

ڈسپلنری کمیٹی ٹورنامنٹ کے دوران قواعد وضوابط کے حوالے سے سامنے آنے والے کسی بھی معاملے پر کاروائی کی مجاز ہوگی ۔ٹورنامنٹ کمیٹی ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے پر مکمل طور پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی