دی کوئین آف جھانسی میں کوئی رومانوی منظر نہیں، کنگنا رناوت

دی کوئین آف جھانسی میں کوئی رومانوی منظر نہیں، کنگنا رناوت
دی کوئین آف جھانسی میں کوئی رومانوی منظر نہیں، کنگنا رناوت

  



ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی فلم’ ’مانی کرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے خلاف تنازع کھڑا کرنے والے برہمن انتہاپسندوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی بھی رومانوی منظر نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی آنے والی فلم ’مانی کرنیکا دی کوئین آف جھانسی‘‘ پر3 دن قبل ریاست راجستھان کے برہمن گروپ’ ’سروا برہمن مہاسبھا‘‘ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ فلم میں ان کی رانی ’’جھانسی کی رانی‘‘ کے نامناسب مناظر موجود ہیں۔برہمن گروپ کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ فلم میں جھانسی کی رانی اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے انگریز عہدیدار کے درمیان رومانوی مناظر پر مبنی گانے کی شوٹنگ کی گئی ہے۔

مزید : کلچر