سابق پولیس آفیسر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دو ٹوک“ کی تقریب رونمائی، سنیئر صحافیوں اور ادیبوں کی شرکت

سابق پولیس آفیسر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دو ٹوک“ کی تقریب رونمائی، ...
سابق پولیس آفیسر ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دو ٹوک“ کی تقریب رونمائی، سنیئر صحافیوں اور ادیبوں کی شرکت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہمیشہ قانون کی حکمرانی کرنے والے ایماندار پولیس آفیسر، سابق آئی جی موٹروے ذوالفقار احمد چیمہ کی نئی کتاب ”دو ٹوک “ کی تقریب رونمائی الحمرا ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ، اخوت ٹرسٹ کے سربراہ امجد ثاقب ، معروف ادیب امجد اسلام امجد ، کالم نگار ہ صوفیہ بیدار سمیت کئی اہم علمی ، ادبی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب ”دو ٹوک“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر مقررین نے ان کی خدمات اور طرز تحریر کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت ٹرسٹ کے سربراہ امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ ذوالفقار احمد چیمہ ایک دوست، پولیس آفیسر، ادیب و دانشوراور سچے پاکستانی کی حیثیت سے ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کی تحریر سے جہاں سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے، وہیں کہیں ناں کہیں ظرافت بھی جھلکتی ہے۔ حرص ، لالچ اور طمع سے بھرے ہوئے معاشرے میں والدین کی تربیت کی وجہ سے چیمہ صاحب جیسے لوگ پیدا ہوتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معروف ادیب امجد اسلام امجد نے اپنا تنقیدی مقالہ بھی پیش کیا۔ امجد اسلام امجد کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی چیمہ کے کالموں میں سے چند ایک کالم پنجاب کے دیہاتوں کی اس روایاتی خمیر سے سے لبریز ہیں جن میں ہماری ثقافت ، محبت اور بھائی چارہ جھلکتا ہے ، ان کالموں میں سے پہلا کالم ہمارے ابا جی ہمارے رول ماڈل ہے، ذوالفقار علی چیمہ نے ان موضوعات پر بھی گفتگو کی جن پر بولنا ہمارے معاشرے میں ممنوع ہے۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور