ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران زخمی،سرپرٹانکے آئے

ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران زخمی،سرپرٹانکے آئے
ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران زخمی،سرپرٹانکے آئے

  



ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی نئی آنیوالی فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اپنی نئی آنیوالی فلم ’’ جنگلی ‘‘ کا ایک منظر عکس بند کروانے کے دوران بلندی سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوئے جسکی وجہ سے اْن کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ودیوت جموال فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر فضا میں خطرناک سین عکسبند کررہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی جسکے باعث وہ تقریبا 30 فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرے اور اْن کا سر فرش پر لگا۔ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روک دی اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر پر 4 ٹانکے آئے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح