فلم ’’83‘‘ کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں:رنویر سنگھ

فلم ’’83‘‘ کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں:رنویر سنگھ
فلم ’’83‘‘ کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں:رنویر سنگھ

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ فلم ’’83‘‘ کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز کی بات سمجھتا ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ فلم ’’پدماوت‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ان دنوں فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ کبیر خان کی فلم ’’83‘‘ میں کرکٹرکپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کا حصہ بننے پر ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کو اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی کبیر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو اب پوری ہو رہی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ فلم کی کہانی1983ء کے ورلڈ کپ پر مبنی ہے ۔

مزید : کلچر