ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں:آبی خان

ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں:آبی خان
ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب اندر کے لوگ ہیں:آبی خان

  



لاہور (فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’’لال عشق‘‘سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار و ماڈل آبی خان نے کہا ہے کہ فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب بننے والے باہر سے نہیں بلکہ اندر کے لوگ ہیں جنہوں نے کام کی بجائے مجبوریوں سے سمجھوتہ کرکے ڈرامے کابیڑہ غرق کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ڈرامہ تیزی سے پستی کی طرف جارہا ہے صرف گنتی کے چند ایک لوگ اس کو بچانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اس کو ڈبونے کا مکمل پروگرام بنا چکے ہیں ۔انہوں نے خبردار کر تے ہوئے کہا کہ آ ج بھی وقت ہے کہ اچھے سکرپٹ ‘سنجیدہ اداکاراور ڈائریکٹر زڈرامے کو بہتر بنا سکتے ہیں اگر ہم لوگوں نے غفلت کی تو آ نے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

مزید : کلچر