رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں وہ استانی کے روپ میں جبکہ ان کے پیچھے کچھ طالب علم بینچز پر دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسی استانی کے گرد گھومتی ہے جسے بولنے میں مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے اسے نوکری میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم ابتدائی شیڈول کے مطابق 23 فروری کو ریلیز ہونا تھی جس کی تاریخ بڑھا کر 23 مارچ کر دی گئی ہے۔

مزید : کلچر