رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی پہلی جھلک جاری

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی پہلی جھلک جاری

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ میں حلیے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے ۔ تصویر میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ممبئی کے سٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے۔اس کی دیگر کاسٹ میں سدہانت چاترودی ، ویجے ورما اور کلکی کوچلین شامل ہیں۔ فلم 14فروری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر