میرافنی کا سفر مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن ہے،مانیہ کیانی

میرافنی کا سفر مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن ہے،مانیہ کیانی
میرافنی کا سفر مسلسل کامیابیوں کی جانب گامزن ہے،مانیہ کیانی

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مانیہ کیانی نے کہا ہے کہ فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔میں اپنی کامیابی کے حصول تک محنت اور لگن سے کام جاری رکھوں گی ۔میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے اور میری فیملی کو شرمندگی ہو۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کیلئے سب کچھ ہوتا ہے‘شوبز میں میرا کیرئیر سالوں پرمحیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس لئے وہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافی کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے ۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ہر وقت نیک خواہشات رکھتا ہوں او ردعا گو ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اسی طرح ترقی کرے ۔ جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے بلکہ اسے اپنے تجربے سے آنے والے لوگوں کو مستفید کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر