ڈاکٹرز بھی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہیں، امیتابھ بچن

ڈاکٹرز بھی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہیں، امیتابھ بچن
ڈاکٹرز بھی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہیں، امیتابھ بچن

  



ممبئی(اے پی پی) بالی وڈکے شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن نے ڈاکٹرز کو اپنی زندگی کا لازمی جزو قرار دیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کو گزشتہ دنوں کمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا تاہم صحت میں بہتری پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔امیتابھ بچن کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔لیک ہونے والی تصویر میں امیتابھ بچن اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر موجود تھے اور ان کے چہرے پر مفلر تھا جس کے باعث ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔تصویر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہے تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچے تھے جہاں انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا گیاتاہم ایک رات ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اداکار نے ناساز طبیعت پر نیک تمنائیں پیش کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے ٹویٹ کیا۔

مزید : کلچر