شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی:مایا سونو خان

شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی:مایا سونو خان
شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی:مایا سونو خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ حاسدوں کے لاکھ پروپیگنڈا کے باوجود شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی خود کو شوبز سے دور رکھ سکتی ہوں‘ مجھے ایک بار پھر فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میرا فی الحال ایسا کرنے کا ارادہ نہیں‘ غیر معیاری ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے سے گھر بیٹھے رہنا بہتر ہے۔مایا سونو خان نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے تو یہ بالکل جھوٹ کا پلندہ ہے۔‘ مجھے شوبز انڈسٹری نے بہت عزت دی اور میں کسی بھی صورت خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کر سکتی۔

بلکہ معیاری کام کو ترجیح دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی۔

مزید : کلچر