تنویر آفریدی نثار بزمی کی بائیوگرافی لکھنے میں مصروف

تنویر آفریدی نثار بزمی کی بائیوگرافی لکھنے میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر )بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار موسیقار تنویر آفریدی اپنے استاد عظیم موسیقار نثار بزمی کی بائیوگرافی لکھ رھے ھیں۔مسودہ آخری مراحل میں ھے اس کتاب میں عظیم موسیقار کی پیدائش سے لیکر ان کے تمام فنی سفر کو قلمبند کیا گیا ھے۔تنویر آفریدی کا کہنا ھے کہ استاد محترم اپنی زندگی میں انہیں اپنی بائیوگرافی لکھوا گئے تھے۔۔۔اور انہہوں نے خوب وقت اور دل لگا کر کتاب لکھی اس کتاب میں بزمی صاحب کی فنی عظمت کے ساتھ ساتھ اس دور میں موجود مقابلے کی بھرپور فضاء کامنظر نامہ بھی موجود ھے جس قارئین اس دور کے دیگر عظیم موسیقاروں کے کام پر نظر ڈالنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔کتاب کی رونمائی بزمی صاحب کے تینوں صاحبزادوں وقار احمد ذوالفقار احمد اور افتخار احمد کی موجودگی میں کی جائے گی۔ تقریب دسمبر میں بزمی صاحب کی بڑی صاحبزادی اور داماد کے کراچی پہنچنے پر کی جائے گی۔

مزید : کلچر