اداکاری وماڈلنگ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں:حمائمہ ملک
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میں نے اداکاری ماڈلنگ میں جتنا بھی کام کیا اس پر مطمئن ہوں مزید بہتری بھی لاؤں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماڈلنگ اور اداکاری دو مختلف شعبے ہیں۔اداکاری میں آپ کو اپنے جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیئے اور اداکاری میں آپ کے چہرے کے تاثرات اورڈائیلاگ کی بہتر ادائیگی بہت معنی رکھتی ہے۔حمائمہ ملک نے کہاکہ انہیں فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی بھی بہت آفرز ہیں مگر جس معیار کی پنجابی فلمیں بن رہی ہیں میں خودکو ان میں فٹ نہیں سمجھتی ہاں اگر کسی اچھے سبجیکٹ کی فلم یا ڈرامہ آفر ہواتو ضرور سوچوں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اپنے کام کا آغاز ہی ماڈلنگ سے کیا تھا بہت ساری ریمپ واک اور کمرشلزکرچکی ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے معیاری کیا ہے۔ اور میں اس پر مطمئن ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں آگے بھی منتخب اور معیاری کام ہی کروں کیونکہ شہرت تو ہر اداکار یا اداکارہ کو مل ہی جاتی ہے مگر اس کو سنبھالنااور بنائے رکھنا ہی اصل کام ہوتا ہے۔