سنیما کلچر کی بحالی کا اعزازہمیں حاصل ہے:جہانزیب علی

سنیما کلچر کی بحالی کا اعزازہمیں حاصل ہے:جہانزیب علی
سنیما کلچر کی بحالی کا اعزازہمیں حاصل ہے:جہانزیب علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے اور آج کل پاکستان کی فلم انڈسٹری کو نئے چہروں کی اشدت ضرورت ہے کیونکہ فلم بین اب نئے چہروں کے ساتھ فلم سکرین کو سجا ہو ا دیکھنا چاہتے ہیں۔ہماری فلم انڈسٹری اس وقت بحران سے کافی حد تک نکل چکی ہے۔فلم انڈسٹری کو زندہ کرنے کیلئے اچھے ٹیلنٹ اچھے سکرپٹ اچھی ڈائریکشن اور فلم سے وابستہ تمام ایسا سٹاف جو کہ فلم کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان سب کی بے حد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سُپر سنیما کے منیجر آپریشن سید جہانزیب علی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سنیماکلچر بحال کرنے کا اعزازہمارے ادارے کو حاصل ہے۔اس وقت سُپر سنیماز ملک کے مختلف شہروں میں انٹرٹینمنٹ کے فروغ میں مصروف ہیں۔ہمارے ملک میں غیر ملکی فلموں کی نمائش کی وجہ سے سنیما انڈسٹری بچی ہے اور انہی فلموں کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری بھی بحالی کی جانب محو سفر ہے۔

مزید :

کلچر -