شام میں باغیوں پر فضائی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 230 افراد ہلاک ہوئے:اقوام متحدہ 

شام میں باغیوں پر فضائی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 230 افراد ہلاک ہوئے:اقوام ...
شام میں باغیوں پر فضائی حملوں میں ایک ہفتے کے دوران 230 افراد ہلاک ہوئے:اقوام متحدہ 

  



دمشق(یوا ین پی ) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران شام اور روس کی بدترین فضائی حملوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں 230 کے لگ بھگ عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کو اس سلسلے میں ملنے والی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ ادلیب میں باغیوں کے کنٹرول کے قصبے سارقب میں زہریلے اجزا بھی استعمال کیے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پچھلے 7سال سے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پڑا ہے جبکہ وہاں کی صورت حال یہ ہے کہ اسے بین الاقوامی فوجداری کی عدالت میں بھیج دیا جانا چاہیے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی