ہماری پروازیں کم خرچ بالانشیں ہیں

ہماری پروازیں کم خرچ بالانشیں ہیں

  



سری لنکا ایئرلائنز کے کنٹری منیجر پاکستانAhamed Mazahim نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات پرانی تاریخ ہے یہ تعلقات ہمیشہ سے بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔ اسی طرح سری لنکا ایئرلائن جو پاکستان میں برسوں سے آپریٹ کرتی رہی ہے اور مسافروں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے، ہم جلد ہی فلائٹس کی تعداد بھی پاکستان میں بڑھائیں گے تاکہ ہماری ایئرلائن سے سفر کرنے والوں کیلئے آسانی میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ماضی میں پروازیں ان ڈائریکٹ ہوتی تھیں، لیکن آج کل ہم کئی سالوں سے ڈائریکٹ آپریٹ کررہے ہیں ، پہلے براستہ بمبئی جاتی تھیں لیکن اب ڈائریکٹ سری لنکا جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو اگر مختلف پہلوؤں سے دیکھیں تو بہت زیادہ وہاں کشش نظر آئے گی ، سیاحت کے وہاں پر بہت زیادہ مواقع ہیں، جس کیلئے لاکھوں افراد دنیا کے مختلف ممالک سے آتے ہیں ، جبکہ تجارتی معاملات میں بھی سری لنکا میں بہت زیادہ مواقع ہیں۔ اس وقت ہم کراچی سے روزانہ مسافروں کو سفر کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے سری لنکا کی فلائیٹ ہے جبکہ لاہور سے بھی ہم 3 پروازیں آپریٹ کررہے ہیں۔ 10 پروازیں ہفتہ میں ہیں۔ اور مستقبل میں ہم لاہور کی پرواز میں بھی ایک اور پرواز کا اضافہ کریں گے۔ اس وقت بھی کئی ممالک میں ہماری پروازیں جن میں مشرق بعید کے علاوہ امریکہ یورپ اور دیگر ممالک میں بھی پراوزیں جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کیلئے بڑی تعداد میں مسافر سفر کرتے ہیں ، یہ تعداد ہزاروں میں ہے، جبکہ بزنس کلاس کے مسافروں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ، آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت اعلیٰ قسم کا بزنس کلاس ہے جس میں مسافر انجوائے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پروازوں کی خوبی یہ ہے کہ دوسری ایئرلائنز کے مقابلے میں مناسب نرخ پر ٹکٹ اور اعلیٰ سروس فراہم کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ اس کو پسند کرتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ پاکستان سے ہماری پرواز ڈائریکٹ سری لنکا جاتی ہے ، connecting نہیں ہے، کھانے کا معیار بھی اعلی ہے، ہمارا مقابلہ بھی بہت زیادہ ہے دوسری پروازوں سے ،ہم نے اپنی ایئرلائن کے ذریعے خدمت کا اعلی معیار قائم کیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ ’’اعلی معیار لاجواب سروس‘‘۔ مستقبل میں ہماری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔

مزید : ایڈیشن 2