تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے ...
تحریک انصاف نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما فواد چوہدری کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اس سے پہلے تحریک انصاف میں یہ ذمہ داری لاہور سے منتخب ہونے والےممبر قومی اسمبلی شفقت محمود کے پاس تھی ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سے پہلے لاہور کے حلقہ این اے 126 سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود تحریک انصاف میں یہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

مزید : قومی