جامعہ اشرفیہ میں اسلامی نظام کے برکات وثمرات پر سیمینار آج ہوگا
لاہور (پ ر ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالحدیث میں آج 12 فروری بروز سوموار صبح 10 بجے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیرِ صدارت اور حافظ اسعد عبید کی زیر نگرانی اسلامی نظام کے برکات و ثمرات ، اولاد کی تعلیم و تربیت، تعلیم بالغاں اور اصلاح معاشرہ کے ذریعہ تبدیلی کے عنوان پر سیمینارمنعقد ہوگا جس سے مولانا محمد اکرم کاشمیری، نامور صحافی مجیب الرحمن شامیِ ودیگر شرکت کرینگے۔
ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ، محترم محمد صدیق اعوان، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان، مفتی شاہد عبید، مولانا مفتی شہباز عالم فاروقی، مولانا مفتی احمد علی، مولانا ساجد الرحیم ،مولانا فضل الرحمن لاہور، مولانا فداء الرحمن لاہور، شاعرِ اسلام سید سلمان گیلانی اور قاری حمید الحسن سمیت دیگر علماء و شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔