والد کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے، علامہ اسلم صدیقی

والد کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے، علامہ اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت نے والدین کے بارے واضح احکامات دیئے ہیں۔ فرمایا کہ اے لوگو تم اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا کرو اور ان کا حق ادا کرو۔ ماں کے مرتبے باپ کے نسبت تین گنا زیادہ ہیں۔ فرمایا کہ والدین تمہارے لئے جنت ہیں، والد کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے جبکہ والدہ کا مرتبہ والد سے زیادہ ہے جبکہ والد کا مرتبہ ذمہ داریوں سے زیادہ ہے اور جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔
ماں بیٹے کی تکلیف برداشت نہیں کرتی۔ اولاد کی تربیت کرنا، تعلیم دلوانا یہ ذمہ داری بھی باپ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا بے پردگی اسلامی تہذیب میں جائز نہیں ہے۔
، اسلام ہمیں پردے اور حیاء کا تنبیہ کرتا ہے جبکہ اسلامی تہذیب کا آغاز اور انجام پردے سے ہی ہوتا ہے۔ فرمایا کہ تم یتیموں کے مال کی حفاظت کرتے رہو۔ یہاں تک کہ وہ بالغ نہ ہو جائیں۔