یوتھ فورم فا ر کشمیر کی شہدائے کشمیر کانفرنس، افضل گورو کو خراج تحسین پیش

یوتھ فورم فا ر کشمیر کی شہدائے کشمیر کانفرنس، افضل گورو کو خراج تحسین پیش

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فا ر کشمیر کے زیر اہتمام ایوان کشمیر لاہور میں ایک اہم شہدائے کشمیر کانفرنس زیر صدارت چیف آگنائزر طارق احسان غوری منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس میں کشمیری حریت پسند مجاہد افضل گورو کے یوم شہادت کے حوالے سے ان کی عظیم قربانی اور دیگر شہدائے کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانے کیلئے کشمیر کے نوجوان،بزرگ،بچے اور خواتین گزشتہ 70 سالوں سے بیش بہا قرنیاں پیش کر رہے ہیں اور وادی کشمیر شہداء کے مقدس لہو سے سرخ ہو چکی ہے یہ خون ضرور رنگ لائے گا ۔

اپنے صدارتی خطاب میں طارق احسان غوری نے کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء تحریک آزادی کے ماتھے پر جھومر ہیں ہم شہدائے کشمیر کے مقدس لہو سے جلنے والی آزادی کی شمع کو کبھی بجھنے نہیں دیں گے۔کشمیر کی آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے مجاہد اور افضل گورو جیسے جانباز ہماری تاریخ کا ورشن باب ہیں۔کشمیریوں کے پاوں میں پڑی بھارتی غلامی کی زنجیروں کو پاش پاش کر کے دم لیں گے۔کانفرنس میں ملک سرفراز احمد،غفور احمد مرزا ، رجب علی، عاصم بٹ اور ڈاکٹر رابعہ خان نے بھی خطاب میں افضل گورو کو سلام پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4