فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں جھگڑا مستقبل میں خود بخود ختم ہو جائے گا،ملک وسیم

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں جھگڑا مستقبل میں خود بخود ختم ہو جائے گا،ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے صدر ملک وسیم نے کہا ہے ہے کہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں جو جھگڑا چل رہا ہے یہ ایسا ہی ہے جیسے کسی گھر میں افراد آپس میں لڑ پڑتے ہین اور مستقبل میں یہ جھگڑا خود بخود ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار دونوں کے پاس مل جل کر چلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ۔بھلے ہی ذاتی مفادات ہوں یا بھلے ہی قومی اور عوامی مفادات ہوں رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کو مل کر ہی چلنا ہو گا اور جلد ہی یہ دونوں پارٹیز مل بیٹھ کر مسلہ حل کر لیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک وقتی گلہ شکوہ ہے جو بہت جلد ختم ہو جائے گا اور ایم کیو ایم پاکستان کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی بات صرف بات ہی رہ جائے گی ۔
اور رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار جلد ہی اکھٹے مل بیٹھیں گے۔