باغبانپورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن ، تجارت کا صفایا کردیا گیا

باغبانپورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن ، تجارت کا صفایا کردیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)میئر لاہور ان ایکشن،برسوں سے تجاوزات کا گڑھ حق نواز روڈ باغبانپورہ سے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا،میئر کی ہدایات پر شالیمار زون میں آپریشن ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کی سربراہی میں کیا گیا۔ میئر لاہور کی جانب سے شہر کے معروف اور بارونق بازاروں سے کچی اور پکی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ڈپٹی چیف آفسیرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کے تحت شالیمار زون کے ڈپٹی چیف آفیسر ملک طارق محمود کی سربراہی میں لاہور کے قدیمی پر رونق بازار باغبانپورہ بازار،حق نواز روڈ،ساہواڑی بازار، جی ٹی روڈ ،انیا والا موڑ،دربار مادھو لعل حسین، پاکستانی بازار،شالیمار چوک،گھاس منڈی سٹاپ،چاہ میراں،نیلم سینما چوک میں کچی اور پکی تجاوزات کے خلاف فالو اپ آپریشن کیا گیا ہے۔اور دوران آپریشن برسوں سے تجاوزات میں گھرا باغبانپورہ بازار سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں ریڑھی بانوں ،ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ٹرک سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ڈپٹی چیف افسر ملک طارق کی سربراہی میں بازاروں میں دکانداروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئی پکی تجاوزات،تھڑے بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کیے گئے۔جبکہ اس ضمن میں شالیمار زون میں روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ آپریشن بھی کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف شکایات کے اندارج کے لیے ایک کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیف افسر کے مطابق اب میئر لاہور کی ہدایات پر پر رونق بازاروں سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے کے لیے دو شفٹوں میں کام کیا جائے گا تاکہ پورے زون کو تجازات سے پاک کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1