ریلوے سٹیشن پر اسٹال مالکان کو گراں فروشی پربھاری جرمانے

ریلوے سٹیشن پر اسٹال مالکان کو گراں فروشی پربھاری جرمانے

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)ریلوے سٹیشن لاہور پر اسٹال مالکان کو گراں فروشی پر بھاری جرمانے کیے گئے۔ بار بار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اسٹالز بند کر دیے جائیں گے ڈی سی او ریلوے لاہور۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدائت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید نے اپنے کمرشل انسپکٹر عبدالرزاق کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن پر وینڈنگ اسٹالز چیک کیے۔ خاص طور پر اسٹالز پر صفائی کے معیار اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ریٹ لسٹ کے مطابق چیک کی گئی۔ پلیٹ فارم نمبر 2 پر روٹی سالن والے اسٹال کو زیادہ جگہ استعمال کرنے پر مبلغ 1000 روپے جرمانہ کیا گیا۔باقی اسٹالز مالکان کو سخت وارننگ دی گئی کہ آئندہ کسی کی معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر معیاری صفائی اور لوکل برابڈ کی اشیاء بیچنے والے اسٹالز بغیر وارننگ کے بند کر دیے جائیں گے۔ یاد رہے مسافروں کیلئے اسٹالز پر صرف منظور شدہ اعلی کوالٹی اشیاء کی فراہمی کی دستیابی ریلوے انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1