پی پی لاہور کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہار تعزیت

پی پی لاہور کا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہار تعزیت

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور بے مثال اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے غم اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی انہوں نے دونوں شخصیات کی ملک کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں مرحومین نے اپنے اپنے شعبے میں ملک و قوم کے عظیم خدمات سرانجام دیں اور اقوام عالم میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1