ریڈیو پاکستان لاہو رعالمی یوم ریڈیو کے موقع پرخصوصی فورم نشر کرئے گا ، نزاکت شکیلہ

ریڈیو پاکستان لاہو رعالمی یوم ریڈیو کے موقع پرخصوصی فورم نشر کرئے گا ، نزاکت ...

لاہور ( فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہو رعالمی یوم ریڈیو کے موقع پر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے خصوصی فورم نشر کرئے گا جس کی ماڈریٹر نوشین نقوی اور پروڈیوسر و آرگنائزر کاشف غوری ہوں گے اس فورم کا موضوع ملک کی ریڈیو انڈسٹری میں خواتین کے لئے مواقع ہے ۔فورم کے حوالے سے سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری میں خواتین کے لئے پائے جانے والے مواقع اور ان سے متعلق اہم موضوعات پر روشنی ڈالنا ہے فورم میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ ریڈیو کی معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1