تفرقہ بازی نے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے ،ڈاکٹر بدر منیرسیفی

تفرقہ بازی نے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے ،ڈاکٹر بدر منیرسیفی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ادارہ امن و تعلیم پاکستان سیفی فاؤ نڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار بعنوان بین المسالک ہم آہنگی سے امن کا فروغ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بدر منیر سیفی،قاری احمد شکیل صدیقی،علامہ عاصم مخدوم،علامہ سید رضوان زیدی،علامہ اصغر عارف چشتی،علامہ ارشد نقشبندی،مفتی محمد آصف نعمانی ،حاجی عامر رشید،قاری احمد عقیل صدیقی،علامہ محمد ظفر نقشبندی،علامہ محمد ظفر نقشبندی،قاری فقیر احمد چشتی،قاری خالد محمود،حافظ فیصل محمود جانباز ،قاری محمد یونس نقشبندی،قاری آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن محبت،اخوت اور باہمی بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ تفرقہ بازی نے نفرت اور تشدد کو فروغ دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے ہم اصل دین کو بیان کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور اختلافات کو بڑھا کر پیش نہ کریں آج ہمیں پاکستان کو مذہبی سیاسی اور عسکری طور سے مضبوط کرنا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1