لاکھوں کشمیریوں کا قاتل بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،شہباز ابن علی

لاکھوں کشمیریوں کا قاتل بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،شہباز ابن علی

  



لاہور ( پ ر ) غریب آدمی پارٹی پا کستا ن کے صدر شہباز ابن علی نے کہا ہے کہ لاکھوں کشمیریوں کا قاتل بھارت دہشت گرد ہے اسے دہشت گردی کے عالمی چمپئن امریکا اوراسرائیل کی آشیر باد حاصل ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرمناک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کے بغیر جسم کی بقاء نا ممکن ہے ،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے لوگ اپنے شہیدوں کو پاکستانی پرچم کا کفن پہناتے ہیں لہذاکشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ انشاء اللہ ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی استقامت ،جرات اور قربانیوں پر غریب آدمی پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور کشمیری بھائیوں سے ہماری یکجہتی کشمیریوں کی آزادی تک جاری ہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1