لاہور میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا اقدام قابل تحسین ہے ، سعدیہ سہیل

لاہور میں رکاوٹیں ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا اقدام قابل تحسین ہے ، سعدیہ سہیل

  



لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کے کرنے کے کام اعلیٰ عدلیہ کو کرنے پڑ رہے ہیں لاہور میں رکاوٹوں کے ہٹانے کے سپریم کورٹ کا اقدام قابل تحسین ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں اور ہاؤسنگ سکیموں میں دیواریں، گیٹ اور رکاوٹیں تعمیر کر کے راستے بند کر کے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں خاص طور پر پولیس کی جانب سے سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کرنے سے شہریوں کو جو پہلے ہی شہر میں بے حد ٹریفک ہونے کے سبب مشکلات کا شکار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ عوام جو پہلے ہی شدید ٹریفک کی وجہ سے ذہنی مریض بن رہے ہیں اُن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا جائے اس لئے پنجاب حکومت عوام کو اس عذاب سے بچانے کے لئے فلفور اقدامات کرے اور رکاوٹوں کو ہٹائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1