قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکرآزاد کشمیر اسمبلی نے دینی فرض ادا کیا، عبدالغفار روپڑی

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکرآزاد کشمیر اسمبلی نے دینی فرض ادا کیا، ...

  



لاہور(نمائندہ پاکستان)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی اور پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا آزاد کشمیر اسمبلی نے جہاں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا وہاں پر اپنا دینی و ایمانی فرض ادا کیا اور اس طرح اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی تحفظ دیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں , آزاد کشمیر اسمبلی کے فیصلے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔ سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے سپیکر ایکٹ میں ترمیم ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی میں اضافے کاباعث بنے گی حکومت اساقدام سے باز رہے،اس سے نہ صرف ملک میں فرقہ واریت پھیلنے کاخدشہ ہے بلکہ دہشت گردی میں بھی اضافہ بھی ہوسکتاہے،ملک اس کامتحمل نہیں۔گذشتہ روز حافظ عبدالوحید شاید روپڑی حافظ عبدالوھاب روپڑی،مولاناشکیل الرحمن ناصرسمیت دیگر رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک فرقے کے ساتھ سیاسی وابستگی کی وجہ سے سپیکر ایکٹ میں ترمیم کرنا چاہتی ہے اس ترمیم میں نہ صرف ملک میں فرقہ واریت کو فروغ ملے گا بلکہ دہشت گردی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور کبھی بھی فرقہ واریت کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔ اور اھر حکومت کی طرف سے سپیکر ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کی توجماعت اہلحدیث اس پر احتجاج کرے گی۔

SHUJA 7

لاہور(نمائندہ پاکستان)ختم نبوت رابطہ کمیٹی اقبال ٹاؤن لاہور کا اجلاس گزشتہ روز جامع مسجد مکی میں مولانا محمدغازی کی صدارت میں ہوا۔اجلا س میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،ضلعی ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز ، جمعیۃ علماء اسلام لاہور کے ضلعی ترجمان مولاناحافظ غضنفرعزیز ، مولانا قاضی عبدالودود،مفتی محمدعمر،مقامی کونسلر حافظ معاویہ محمود ،مولانا عبدالرحمن ،قاری دوست محمد، مولانا خالدتارڑ،موولانا عبدالمالک حیات ،مولانا تقی الدین ،قاری محمدطیب مدنی ،قاری سلمان ،قاری محمد یاسین ،مولانا ریاض ،قاری محی الدین سمیت کئی علماء نے شرکت کی ۔اجلاس میں علاقہ بھر میں تین بڑے پروگرا م منعقد کیے جائینگے اور 9مارچ کو ختم نبوت موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالنعیم نے کہاکہ انگریز کا خود کاشتہ پودا فتنہ قادیانیت ملک کے مختلف علاقوں میں سادہ لوح مسلمانوں کو قادیانی کافر و مرتد بنانے کیلئے اپنے اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کے اجلاس میں جمعیۃ علماء اسلام کے سینیٹر مفتی عبدالستار کوتحفظ ناموس رسالت قانون کے حق میں جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔علماء نے کہا کہ آئین پاکستان میں توہین رسالت کے مرتکب کی سزا متعین ہے قانون میں تبدیلی تو درکنار اس تبدیلی کا سوچھا بھی گیا امت مسلمہ اسکو کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دباؤ اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے ۔اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس کی بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں علاقہ میں دروس ختم نبوت دینے اورتشہیری مہم کومزیدفعال کر کے لیے پینافلکس اور اشتہارات شائع کرنیکا بھی اعلان کیا گیا۔علماء نے کہا کہ موجودہ دور میں ختم نبوت کی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ختم نبوت کے قوانین ،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں ان تما م سازشوں بے نقاب کرنا اتہائی اہم ہے اوریہ پوری امت کے اتحادو اتفاق سے ممکن ہے اورمجلس تحفظ ختم نبوت اتحاد امت کا پلیٹ فارم ہے ،بادشاہی مسجد کانفرنس پوری ملت اسلامیہ کی طرف سے ایک نمائندہ کانفرنس ہوگی جس سے اسلام دشمن قوتوں کو مشترکہ طورپر تحفظ ختم نبوت اور نامو س رسالت تحفظ کے لیے پیغام دیا جائے گااوریہ کانفرنس اتحاد امت کا عملی نمونہ ہوگی۔علماء نے آزادکشمیر دستورسازاسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیوں کو آئینی قانونی طورپر غیرمسلم اقلیت قراردینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم آزادکشمیرانکی پوری کابینہ اور اپوزیشن اور انکے تمام افراد کو اس تاریخ ساز فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم دینی فریضے کو سرانجام دے کر آزادکشمیر کے مسلمانوں اور اس کشمیر دھرتی کو قادیانیوں کی سازشوں سے پاک کردیاپوری دنیا کے مسلمان آزادکشمیر کی حکومت کے اس تاریخ ساز فیصلے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیراسمبلی ،تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے رہنمااور آئینی ماہرین جو اہم کردار دا کیا اس پرہم ان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1