قانون تحفظ ناموس رسالتﷺ میں کوئی ترمیم یا تبدیلی منظور نہیں

قانون تحفظ ناموس رسالتﷺ میں کوئی ترمیم یا تبدیلی منظور نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ پاکستان)ملک کی قابل ذکر 20بڑی دینی جماعتوں کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانامحمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمدجے یو پی کے صدرپیر اعجاز ہاشمی جماعت اسلامی کے رہنماڈاکٹر فرید احمد پراچہ آئی جے آئی کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ملت جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی جماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین رضوی جمعیت علماءِ اسلام (س) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الرؤف فاروقی عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے مولانا محمد حنیف حقانی سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر اختر رسول قادری تحریک حرمت رسول ؐ کے علی عمران شاہین متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم جمعیت اہلسنت کے پیر شان علی قادری اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا تبدیلی کو یکسر مسترد کردیا ہے انہوں نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی طرف سے توہین رسالت پر سزائے موت کا قانون ختم کرکے عمر قید کی سزا دینے کی تجویز کو آئین پاکستان سے منافی اورقرآن و سنت سے بغاوت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ناموسِ رسالتؐ ایکٹ میں ترمیم کی سازش درحقیقت تحفظ ناموسِ رسالتؐ قانون کو غیر موثر بنانیکی ملک دشمن یہودی و قادیانی سازش ہے جسے غیور مسلمان قطعی طور پر برداشت نہیں کرینگے مذہبی راہنماؤں نے کہا کہ قانون ناموسِ رسالتؐ میں چھیڑ خانی ملکی امن تباہ کرنے اور آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہوگی لہٰذا چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایسی سازش کو رکوانے کیلئے اپنا فرض منصبی ادا کریں کیونکہ پہلے حلف نامہ ختم نبوت کو چھیڑ کر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا گیا اور اب ناموسِ رسالتؐ قانون کو چھیڑنے کی یہ سازش ایک نہ ختم ہونیوالے نئے ملکی بحران کو جنم دیگی اسلام و ملک دشمن لابیاں اس قسم کے حساس معاملوں کو چھیڑ کر ملکی امن تہہ و بالا کرنے پر تلی ہیں اور وہ اسلام و ملک دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتی ان حالات میں انکے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہر اسلام پسند و محب وطن عناصر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔